Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

خواجہ آصف کی یوٹیوبرز پر کڑی تنقید، پی ٹی آئی کو بڑا نقصان کس سے؟

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بیرون ملک مقیم یوٹیوبرز کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ پاکستان میں بیٹھے سیاسی کارکنوں کی مشکلات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ بیرون ملک بیٹھے یوٹیوبرز محفوظ ماحول میں رہتے ہوئے پیسے کما رہے ہیں، جبکہ ان کی منفی اور اشتعال انگیز پوسٹس کے نتائج پاکستان میں پی ٹی آئی کو بھگتنا پڑتے ہیں۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ یہ ایک غیر معمولی صورتحال ہے کہ جس شخصیت کی حمایت کے دعوے کیے جاتے ہیں، اسی کی مشکلات کو موضوع بنا کر ڈالر کمائے جا رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں بھی ان یوٹیوبرز کے لیے حالات سازگار تھے اور اب حکومت میں نہ ہونے کے باوجود ان کی آمدن جاری ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان یوٹیوبرز نے جماعت کو نقصان پہنچایا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] کے دوران خواجہ آصف نے پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان پر بھی تنقید کی اور […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More