پاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے تاریخ رقم کر دی، آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئیں
تبلیسی: (ویب ڈیسک) پاکستانی فائٹر ملیحہ علی نے آئی ایم ایم اے ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا اور یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں۔
ملیحہ علی نے سیمی فائنل مقابلے میں پین امریکن چیمپئن میکسیکو کی اینڈریا گیبریلا گزمین کو شکست دے کر فیصلہ کن مرحلے میں جگہ بنائی۔
پاکستانی فائٹر نے فائنل تک رسائی کے سفر میں دنیا کی دو مضبوط حریف کھلاڑیوں کو زیر کیا۔ اس سے قبل وہ روس کی نامور یورپی چیمپئن کو بھی شکست دے چکی ہیں۔
ملیحہ علی کی اس کامیابی کو پاکستانی مکسڈ مارشل آرٹس کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔
[…] میں ترکیہ کی تکنیکی معاونت سے پاکستان میں منہ کھر کی بیماری سے بچاؤ کی ویکسین تیار کرنے کے […]
[…] دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان یمن اور بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر حوثی حملوں کی […]
[…] میں 19 پاکستانی اور 11 بین الاقوامی مصوروں کے فن پارے شامل ہیں۔ مقامی […]