Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

کراچی ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں عالمی آرٹ نمائش کا افتتاح، 11 ممالک کے فنکاروں کے شاہکار پیش

 کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام تیسرے ورلڈ کلچرل فیسٹیول کے سلسلے میں بین الاقوامی آرٹ نمائش کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا، جس میں پاکستان سمیت مختلف ممالک کے نامور فنکاروں کے فن پارے نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کے ہمراہ احمد پرویز آرٹ گیلری میں نمائش کا افتتاح کیا۔

نمائش میں 19 پاکستانی اور 11 بین الاقوامی مصوروں کے فن پارے شامل ہیں۔ مقامی فنکاروں میں عابد اسلم، رمشا ربانی، جاوید مغل، انعم اشرف، فضل الٰہی خان، عبدالملک چنا، نصیب خان، کاشف شہزاد، منظور علی سولنگی، یسریٰ شیخ، شرجیل بلوچ، امیمہ خان، زویا عباس، حسنین نوناری، انور کاشف، عاقب فیض، زلیخا، سمرا خان اور بھاونا کے فن پارے نمائش کا حصہ ہیں۔

بین الاقوامی فنکاروں میں موزمبیق کے لوئس سانتوس، برازیل کی وکٹوریہ سانتوس، یونان کی صوفیہ زیناکیس اور اگلایا پیراکی جبکہ ایران کے سید رسول آقامیری اور رقیہ آناقیزی سمیت دیگر فنکاروں کے تخلیقی شاہکار پیش کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ عالمی شہرت یافتہ دیواری مصوروں میں کولمبیا کے جان رامیریز، امریکا کے ایوریٹ باربی اور اٹلی کے ایڈورڈو ایٹورے کے فن پارے بھی نمائش کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

آرٹ نمائش 12 سے 16 نومبر تک احمد پرویز آرٹ گیلری میں جاری رہے گی، جہاں شائقین فنونِ لطیفہ کو پاکستانی اور عالمی فنکاروں کے تخلیقی کام ایک ہی جگہ دیکھنے کا موقع میسر آئے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More