پاکستان اور ترکیہ کا بڑا اشتراک، 100 پاکستانیوں کو تربیت اور ملک میں منہ کھر کی ویکسین تیار کرنے کا منصوبہ
اسلام آباد: پاکستان اور ترکیہ نے لائیو سٹاک کے شعبے میں تعاون بڑھانے اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے جانوروں کو بیماریوں سے محفوظ بنانے کے لیے اہم اقدامات پر اتفاق کیا ہے۔
وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین سے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو نے ملاقات کی، جس میں لائیو سٹاک کے شعبے کی ترقی، ویکسین کی مقامی سطح پر تیاری اور پاکستانی ماہرین کی تکنیکی تربیت سمیت مختلف امور زیرِ غور آئے۔
مجوزہ تعاون کے تحت پاکستان کے 100 افراد کو جدید تکنیکی تربیت فراہم کی جائے گی، جبکہ پہلے مرحلے میں 30 پاکستانیوں کو تربیت کے لیے ترکیہ بھیجا جائے گا۔
ملاقات میں ترکیہ کی تکنیکی معاونت سے پاکستان میں منہ کھر کی بیماری سے بچاؤ کی ویکسین تیار کرنے کے منصوبے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس اقدام کے ذریعے ویکسین کی درآمد پر انحصار کم کرنے، جانوروں کی صحت بہتر بنانے اور بیماریوں سے پاک زونز قائم کرنے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔
حکام کے مطابق لائیو سٹاک کے شعبے میں جدید سہولیات اور مقامی سطح پر ویکسین کی تیاری سے پاکستان کی گوشت کی برآمدات بڑھانے اور بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کے امکانات بھی بہتر ہو سکتے ہیں۔
[…] فائنل مقابلے میں ایران نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گیمز سے شکست دے کر فائنل کے لیے […]
[…] (ویب ڈیسک) پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما خان نے ایک بار پھر […]