کراچی: عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا مزید 3 ہزار 500 روپے سستا ہوگیا۔
صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 500 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 76 ہزار 336 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونا 3 ہزار ایک روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 22 ہزار 647 روپے کی سطح پر آگیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 35 ڈالر گھٹ کر 3 ہزار 538 ڈالر پر آگیا۔
اسی طرح مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 108 روپے کمی کے بعد 4 ہزار 600 روپے ہوگئی۔