ریکارڈ ایل پی جی کارگو انگرو ووپاک ٹرمینل پر لنگر انداز ہوا، جہاں اس موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔ نئے نظام کے تحت یہ پہلا بڑا کارگو ہے۔
اس موقع پر سپیشل سیکرٹری پٹرولیم نے کہا کہ عوام کو مناسب قیمت پر ایل پی جی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ایل پی جی کی درآمدات میں اضافے سے مارکیٹ میں قیمتیں کم کرنے میں مدد ملے گی۔
اعلامیے کے مطابق ماضی میں ریگولیٹری رکاوٹوں کے باعث سرکاری کمپنیاں ایل پی جی درآمد نہیں کر رہی تھیں، تاہم نئے نظام کے تحت درآمدات بڑھانے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی درآمد میں اضافے سے نہ صرف گیس کی دستیابی بہتر ہوگی بلکہ موسم سرما میں دور دراز علاقوں تک اس کی فراہمی یقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی۔