پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس 610 پوائنٹس اضافے سے 177 ہزار کی حد عبور کر گیا
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مثبت رجحان برقرار رہا، ہنڈرڈ انڈیکس 610 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ77 ہزار 382 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
کاروبار کے آغاز پر ہی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس 300 سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 77 ہزار 139 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
ٹریڈنگ کے دوران سرمایہ کاروں کی دلچسپی برقرار رہنے کے باعث مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا گیا اور کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 610 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 77 ہزار 382 پوائنٹس پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی رہی تھی اور ہنڈرڈ انڈیکس 477 پوائنٹس اضافے کے بعد ایک لاکھ 76 ہزار 772 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
[…] شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں اپنے برادر ملک سعودی عرب اور اس کے […]