Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

پاکستان نے حیران نہیں کیا، بولنگ اچھی رہی، سیریز ہارنے پر افسوس ہے: کوشال مینڈس

راولپنڈی: سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان کوشال مینڈس نے کہا ہے کہ پاکستان نے انہیں حیران تو نہیں کیا، تاہم پاکستانی بولرز نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

راولپنڈی میں دوسرے ٹیسٹ میچ اور سیریز میں ایک صفر سے شکست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوشال مینڈس نے کہا کہ پاکستان کا دورہ بہت اچھا رہا، کھلاڑیوں نے خوب انجوائے کیا اور انہیں بہترین کرکٹ کھیلنے کا موقع ملا۔

سری لنکن کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بولنگ اچھی رہی، تاہم ان کی ٹیم کے کھیل کے بعض شعبوں میں مسائل سامنے آئے۔

بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں بہتری کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی طور پر بیٹنگ میں بہتری لانا ہوگی اور نئی گیند کا سامنا کرنے میں بھی مزید محنت کرنا ہوگی۔ ہم سیریز میں اس سے بہتر کھیل پیش کر سکتے تھے، شکست پر یقیناً افسوس ہے۔

کوشال مینڈس نے مزید کہا کہ پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی، ٹیم نے ایک ماہ یہاں قیام کیا اور تمام کھلاڑی خوش ہیں۔ خواہش ہے کہ مستقبل میں بھی پاکستان کا دورہ کریں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
2 تبصرے
  1. […] مسائل کے حل اور قومی مفاد کے لیے مولانا فضل الرحمان اور پاکستان تحریک انصاف کو بھی مذاکراتی عمل میں شامل کرنا ہوگا۔ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More