صنعاء: سعودی فوجی اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں حوثی ملیشیا کے مرکزی سپلائی ڈپو سمیت 7 فوجی اہداف تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سعودی اتحاد کے مطابق کارروائی میں حوثی ملیشیا کی بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملوں کی صلاحیتوں کو نشانہ بنایا گیا۔
سعودی فوجی اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ آپریشن کے دوران حوثی ملیشیا کے بیلسٹک میزائل لانچرز اور ڈرونز کی تیاری کے لیے قائم 6 ورکشاپس بھی تباہ کر دی گئیں۔
ترکی المالکی کے مطابق کارروائی کا بنیادی مقصد میزائل اور ڈرون حملوں سے لاحق خطرات کا خاتمہ اور یمن و سعودی عرب کے شہریوں کو ممکنہ حملوں سے محفوظ رکھنا ہے۔
سعودی اتحاد کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ حوثی ملیشیا کے میزائل لانچرز اور ڈرون تیار کرنے والے مراکز کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔