Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

بلاول بھٹو کا وزیراعظم شہباز شریف کی حمایت کا اعلان، 5 سالہ مدت مکمل کرنے کی خواہش کا اظہار

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کے ہاتھ مضبوط کرنا چاہتے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم اپنی آئینی پانچ سالہ مدت مکمل کریں۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے مناسب موقع نہیں مل سکا، کیونکہ سیاسی معاملات اور دیگر مسائل کے باعث ان کی توجہ بار بار معاشی صورتحال سے ہٹ جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام طور پر سیاست دان وزیراعظم کے لیے مشکلات پیدا کرتے ہیں، جب بھی وزیراعظم معاشی بحران سے نکلنے کا کوئی منصوبہ پیش کرتے ہیں تو کوئی نہ کوئی وزیر اپنا ایجنڈا لے کر سامنے آجاتا ہے، جس سے اصل توجہ متاثر ہوتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ شہباز شریف دو مرتبہ وزیراعظم بن چکے ہیں اور وہ خود بھی ایک مرتبہ ان کی کابینہ میں کام کر چکے ہیں۔

وزیراعظم اس بات پر فخر کرتے ہیں کہ ملک کو ڈیفالٹ کے خطرے سے نکالنے کے لیے انہوں نے بھرپور محنت کی۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ جنگ شروع ہونے کے بعد وزیراعظم اور ان کی ٹیم نے امن کے قیام کے لیے کوششیں کیں، تاہم اس صورتحال میں انہیں معاشی بحران پر توجہ مرکوز کرنے کا خاطر خواہ موقع نہیں مل سکا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی مسائل کے حل اور قومی مفاد کے لیے مولانا فضل الرحمان اور پاکستان تحریک انصاف کو بھی مذاکراتی عمل میں شامل کرنا ہوگا۔ بلاول بھٹو کے مطابق اگر انہیں ملکی مفاد کی فکر نہ ہوتی تو وہ بھی بانی پی ٹی آئی کے خلاف سخت رویہ اختیار کرنے کی بات کرتے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] شہباز شریف نے بتایا کہ انہوں نے اپنے انتخابی حلقے میں ایک ایسے گھر کا دورہ کیا جو صرف ایک کمرے پر مشتمل تھا۔ وہاں ایک خاتون سے ان کے کام کے بارے میں پوچھا تو معلوم ہوا کہ ان کی بیٹی بیماری میں مبتلا ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایک طرف وسائل مٹھی بھر افراد کے پاس ہیں جبکہ بڑی تعداد چھت، تعلیم اور روزگار جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More