کوئٹہ: بلوچستان میں مرمتی کام کے باعث آج ٹرین آپریشن معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں اہم مسافر ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوگی۔
ریلوے حکام کے مطابق پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج کوئٹہ سے روانہ نہیں ہوگی، جبکہ جناح پیپلز ٹرین کی سروس بھی معطل رہے گی۔
حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو بھی جیکب آباد تک محدود کر دیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق ٹرینوں کی آمد و رفت میں یہ تبدیلی مرمتی کام کے پیش نظر کی گئی ہے۔