Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

وسیم اکرم کا افغانستان پریمیئر لیگ میں کام کرنے سے انکار، پی سی بی پالیسی کی حمایت

 لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر وسیم اکرم نے افغانستان پریمیئر لیگ میں شمولیت کی پیشکش مسترد کر دی۔

ذرائع کے مطابق وسیم اکرم کو افغانستان پریمیئر لیگ میں بطور مینٹور خدمات انجام دینے کی پیشکش کی گئی تھی، تاہم انہوں نے اس کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس پیشکش سے معذرت کی اور بورڈ کے فیصلے کے برخلاف جانے سے گریز کیا۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو افغانستان پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق بورڈ کی اسی پالیسی کے پیش نظر وسیم اکرم نے بھی افغانستان پریمیئر لیگ سے دور رہنے کا فیصلہ کیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
2 تبصرے
  1. […] کے دوران قومی و عالمی صورتحال، افغانستان سمیت خطے میں بدلتی جیوپولیٹیکل صورتِ حال اور قیام امن […]

  2. […] گئے ایک افغان شہری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ افغانستان میں کاروبار اور روزگار کے مواقع نہ ہونے کے باعث وہ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More