Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

نوکنڈی میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 62 افغان باشندے حراست میں، وجہ کیا بنی؟

 نوکنڈی:   نوکنڈی اور گردونواح میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکی باشندوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 62 افغان شہریوں کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مختلف راستوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے افغان باشندوں کو تحویل میں لیا۔

اس موقع پر حراست میں لیے گئے ایک افغان شہری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ افغانستان میں کاروبار اور روزگار کے مواقع نہ ہونے کے باعث وہ روزگار کی تلاش میں دوسرے ممالک جانے کے خواہشمند ہیں۔

واضح رہے کہ نوکنڈی اور اس کے نواحی علاقوں میں غیرقانونی طور پر مقیم غیرملکی باشندوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More