لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کو کسی صورت بے گھر نہیں ہونے دیا جائے گا اور نہ ہی کسی غیر اصولی معاہدے کی پاسداری کی جائے گی۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ عوامی زندگی اور تحفظ ہمارے لیے اولین ترجیح ہیں، لہٰذا ایسے کسی اقدام یا لائحہ عمل کی حمایت نہیں کی جائے گی جو معصوم لوگوں کے خون بہنے کا سبب بنے
اپنی مصروفیت اور پارٹی عہدے کا ذکر کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بحیثیت جنرل سیکرٹری ان پر بھاری ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں، جن میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے قانونی کیسز کی پیروی بھی شامل ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پنجابوزیراعلیٰ پنجاب ٹریفک پولیس کی چالان مہم کا فوری نوٹس لیں لانگ مارچ میں بھرپور انداز میں حصہ لے گا اور صوبے بھر سے کارکنان کے بڑے قافلے شامل ہوں گے۔
حکومتی اقدامات اور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ پر تشویش
پشاور کے حالیہ واقعات پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کل پشاور میں کئی پارٹی کارکنوں کو زبردستی اٹھایا گیا جس کی وہ شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے موجودہ صورتحال کو ملک گیر فسطائیت سے تعبیر کرتے ہوئے حکام کو تنبیہ کی کہ وہ ہوش کے ناخن لیں اور ظالمانہ اقدامات سے گریز
کریں۔