پشاور: اسکول کی چھت گرنے کے واقعے پر گورنر خیبرپختونخوا نے آج اہم اجلاس طلب کرلیا، جس میں حادثے کی تحقیقات اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے انکوائری رپورٹ تیار کرلی ہے، جو آج گورنر خیبرپختونخوا کو پیش کی جائے گی۔ اجلاس میں واقعے کی
تحقیقات اور اب تک کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ c تین رکنی کمیٹی انکوائری رپورٹ پیش کرے گی، متعلقہ حکام سے بریفنگ لی جائے گی، اسکولوں میں حفاظتی اقدامات کا بھی جائزہ ہوگا۔
اجلاس میں سیکرٹری تعلیم، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر پشاور سمیت مینجنگ ڈائریکٹر پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی کو طلب کیا گیا ہے۔ متعلقہ افسران گورنر ہاؤس پشاور میں گورنر کو بریفنگ دیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ میں اہم تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے، جبکہ اسکولوں میں حفاظتی انتظامات بہتر بنانے اور مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا۔
[…] کے بعد صوبائی حکومت نے نجی اسکولوں کی عمارتوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے صوبے بھر میں […]