ریاض: سعودی اتحاد نے ینبع کی جانب داغے گئے بیلسٹک میزائل کو فضا میں تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ بحیرہ احمر میں دو کروز میزائل بھی مار گرانے کی اطلاع دی ہے۔
بحیرہ احمر میں دو کروز میزائل اور ریاض سمیت مختلف علاقوں میں تین ڈرونز بھی مار گرائے گئے، ترجمان ترکی المالکی
سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی کے مطابق ریاض اور سعودی عرب کے جنوبی علاقوں میں تین ڈرونز بھی تباہ کیے گئے۔
ترکی المالکی نے بتایا کہ سعودی دفاعی نظام نے مختلف مقامات کی جانب آنے والے میزائلوں اور ڈرونز کو کامیابی سے روک لیا۔
سعودی اتحاد کی جانب سے ان کارروائیوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے دفاعی نظام کی جانب سے خطرات کو ناکام بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔