اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیرئیر ہٹانے کے مقدمے میں وکلا ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ کی اپیلیں پیر کے روز سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔
جسٹس انعام امین منہاس اور جسٹس شارخ ارجمند پر مشتمل دو رکنی بینچ اپیلوں کی سماعت کرے گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ فردِ جرم اور دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کرے گا۔
ایمان مزاری اور ہادی علی چھٹہ نے انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے فردِ جرم عائد کرنے کے خلاف دائر درخواستیں مسترد کیے جانے کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
دونوں وکلا نے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواستیں مسترد کیے جانے کے فیصلے کے خلاف بھی اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔ ہائیکورٹ میں ان اپیلوں پر پیر کو سماعت ہوگی۔