Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

گیری کرسٹن کی مارگلہ پہاڑیوں میں سائیکلنگ، شمالی پاکستان کی سیر کی خواہش کا اظہار

 راولپنڈی  سری لنکن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے پاکستان میں کرکٹ سرگرمیوں کے دوران فرصت کے لمحات اسلام آباد کی خوبصورت مارگلہ پہاڑیوں میں گزارے، جہاں انہوں نے پہاڑی راستوں پر ماؤنٹین بائیکنگ کا لطف اٹھایا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیو میں گیری کرسٹن کو مارگلہ کی پہاڑیوں میں سائیکلنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ سابق جنوبی افریقی اوپنر نے ماؤنٹین بائیکنگ کو اپنا پسندیدہ مشغلہ قرار دیا اور اس موقع پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے انہیں قدرتی ماحول سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیا۔

گیری کرسٹن نے مارگلہ کے دلکش مناظر کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر دورہ پاکستان کے دوران انہیں ایک یا دو دن کی چھٹی میسر آئی تو وہ ملک کے شمالی علاقوں کی سیر کرنا بھی پسند کریں گے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ وہ صبح جلد بیدار ہونے کے عادی ہیں اور عموماً صبح آٹھ سے نو بجے کے درمیان اپنی سائیکلنگ مکمل کر لیتے ہیں۔

واضح رہے کہ گیری کرسٹن نے اپریل 2026 میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے دو سالہ ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔ اس سے قبل وہ 2024 میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] کی پاسداری کا پابند بنایا جائے، تاکہ افغان سرزمین سے پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کے خلاف دہشت گرد سرگرمیوں کا […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More