Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

پیوٹن اور امریکی ایلچی کی ملاقات، یوکرین جنگ اور ایران کی صورتحال پر تبادلہ خیال

 ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کے درمیان ملاقات میں یوکرین جنگ کے خاتمے، امن مذاکرات کی بحالی اور ایران کی صورتحال سمیت اہم عالمی امور پر گفتگو کی گئی۔

روسی صدارتی دفتر کریملن کے مطابق صدر پیوٹن نے یوکرین کے ساتھ سہ فریقی امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، جبکہ مذاکرات نومبر کے وسط میں بحال کرنے کے امکان پر غور کیا جا رہا ہے۔

کریملن کا کہنا ہے کہ مجوزہ مذاکرات میں جنگ کے خاتمے کے بعد روس اور یوکرین کی سلامتی یقینی بنانے کے معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔

روسی صدارتی دفتر کے مطابق امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے صدر پیوٹن کو اوسلو میں ہونے والی بات چیت اور پیش کی گئی نئی تجاویز سے آگاہ کیا۔ تاہم، امن معاہدے کے حوالے سے ان تجاویز پر تاحال کوئی قابلِ عمل پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

ملاقات میں روس اور امریکا کے درمیان ڈیزل معاہدے پر عمل درآمد کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی ایلچی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس فیصلے سے بہت مطمئن ہوں گے۔

ایران کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ سفارتی حل کے لیے اب بھی گنجائش موجود ہے اور ایران کے ساتھ معاہدہ طے پانا ضروری ہے۔

ملاقات میں یوکرین جنگ اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال سمیت مختلف عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ سفارتی کوششوں کے ذریعے تنازعات کے حل کی اہمیت بھی اجاگر ہوئی۔

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں، تاہم امن معاہدے کی شرائط اور مستقبل کی سکیورٹی ضمانتوں سے متعلق اہم معاملات پر اختلافات تاحال برقرار ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More