Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

کرک میں پولیس کا دہشتگردوں سے مقابلہ، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی سمیت 4 اہلکار شہید، 2 دہشتگرد ہلاک

کرک: خیبرپختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے چرپیرا میں پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ڈی ایس پی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) عمران الدین خان سمیت 4 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، جبکہ جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد مارے گئے۔

پولیس کے مطابق گزشتہ شب تھانہ خرم کی حدود میں چرپیرا روڈ پر دہشتگردوں نے ناکہ بندی کی تھی، جس کے بعد دہشتگردوں کی موجودگی اور نقل و حرکت کے خلاف دوپہر 12 بجے سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن شروع کیا گیا۔

آپریشن کی قیادت ڈی ایس پی بانڈہ اور ڈی ایس پی سی ٹی ڈی کر رہے تھے۔ کارروائی میں بم ڈسپوزل یونٹ، ڈرون ٹیم، ریسکیو 15 اور ریپڈ رسپانس فورس کے اہلکار بھی شریک تھے۔

حکام کے مطابق چرپیرا میں مبینہ دہشتگرد کمانڈر قیصر اقبال کے گھر پر چھاپے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ تاہم ڈی ایس پی سی ٹی ڈی عمران الدین خان، سب انسپکٹر افضل اعوان، گن مین کاظم اور بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکار امجد نے جام شہادت نوش کیا۔

شہید سب انسپکٹر افضل اعوان تھانہ لتمبر کے ایس ایچ او کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق علاقے میں آپریشن تاحال جاری ہے، جس میں ایس پی آپریشنز، ضلع کے مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز اور دیگر متعلقہ افسران حصہ لے رہے ہیں۔ دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کردی گئی ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More