Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

ایران کیخلاف جنگ میں امریکہ کو حکمتِ عملی کی سطح پر ناکامی ہوئی: پاسدارانِ انقلاب

 تہران سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے ایک اہم بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری معرکے میں امریکہ کو سنگین سٹریٹجک شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، کیونکہ واشنگٹن اسلامی جمہوریہ ایران کا سیاسی نظام تبدیل کرنے اور ملک کے ٹکڑے کرنے کے اپنے بنیادی مقاصد حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناپائیدار ثابت ہوا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی قیادت نے اس جنگ کے لیے اپنے اہداف کو 13 مختلف شعبوں میں تقسیم کر رکھا تھا، مگر تمام تر وسائل کے باوجود وہ ایک بھی ہدف حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں امریکی افواج کا قیام خطے کی سلامتی کی ضمانت بننے کے بجائے خود شدید عدم تحفظ کا سبب بن چکا ہے۔

بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے زور دے کر کہا کہ اس جنگی صورتحال نے امریکی خفیہ اداروں اور انٹیلی جنس برتری کے دعوؤں کا پول کھول دیا ہے اور ان کے سیکیورٹی مراکز کی سنگین خامیاں دنیا کے سامنے عیاں کر دی ہیں۔

امریکی لڑاکا طیاروں کو ہدف بنائے جانے اور ان کے جدید ایئر ڈیفنس سسٹمز کی تباہی نے امریکی عسکری غلبے کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان نے اپنے بیان کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ اس تنازع کے باعث عالمی سطح پر امریکہ کے اثر و رسوخ کو گہرا دھچکا لگا ہے، جبکہ میناب میں ایک اسکول پر حملے کے واقعہ نے واشنگٹن کے عالمی تاثر اور اخلاقی موقف کو مزید مجروح کر دیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More