Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

ون ڈے ٹرائی سیریز: قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم، چیئرمین پی سی بی کا قذافی اسٹیڈیم کا دورہ

لاہور سے موصولہ اطلاعات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کا ون ڈے ٹرائی سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں جاری تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

قومی اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں لگ بھگ ساڑھے تین گھنٹے تک بھرپور پریکٹس کی، جبکہ ٹیم کل شام چار بجے ایک بار پھر ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی

اس تربیتی کیمپ کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے بھی قذافی اسٹیڈیم کا خصوصی دورہ کیا اور کھلاڑیوں کی بیٹنگ اور بولنگ کی مشقوں کا قریب سے جائزہ لیا۔

دورے کے دوران چیئرمین پی سی بی نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ سے بھی ملاقات کی اور تیاریوں کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان اہم میچ 25 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔ اس کے بعد آرسنل کو دس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More