Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

فیشن ویک میں عفت عمر کے ساتھ دلچسپ واقعہ، ناک پر سنہری ٹکڑا چپکنے کی ویڈیو وائرل

 لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان عفت عمر لاہور میں منعقدہ لام فیشن ویک سیزن 2 کے دوران ایک دلچسپ واقعے کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئیں، جہاں ان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مزاحیہ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

عفت عمر فیشن ویک میں سنہری لباس اور ساڑھی زیب تن کیے ہوئے تھیں اور معروف ڈیزائنر نیلوفر شاہد کے ہمراہ اسٹیج پر موجود تھیں۔ اسی دوران تقریب میں جشن کے لیے استعمال ہونے والے پارٹی پاپر کا ایک سنہری ٹکڑا اڑ کر ان کی ناک پر چپک گیا۔

دلچسپ بات یہ تھی کہ عفت عمر کو ابتدا میں اس کا احساس نہ ہوا اور وہ اپنے مخصوص انداز میں مصروف رہیں۔ ناک پر چپکا سنہری ٹکڑا ان کے لباس سے ہم آہنگ ایک بڑی نتھ کا تاثر دے رہا تھا، جس نے اس منظر کو مزید دلچسپ بنا دیا۔

اس دوران نیلوفر شاہد بھی اس غیر متوقع صورتِ حال پر قدرے غیر آرام دہ دکھائی دیں۔ بعد ازاں جب عفت عمر کو ناک پر چپکے ٹکڑے کا احساس ہوا تو انہوں نے اسے آہستگی سے ہٹا دیا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین نے اداکارہ کے تاثرات اور اس اچانک پیش آنے والے واقعے پر دلچسپ تبصرے شروع کر دیے۔ یوں فیشن ویک کی سرگرمیوں کے ساتھ یہ غیر متوقع لمحہ بھی سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More