Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

باقاعدگی سے نماز پڑھنے سے ذہنی سکون ملا، زندگی بدل گئی: ہمایوں سعید

 کراچی: پاکستان کے معروف اداکار اور پروڈیوسر ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ باقاعدگی سے نماز ادا کرنے سے انہیں ذہنی سکون حاصل ہوا ہے اور زندگی کو دیکھنے کا انداز بھی تبدیل ہوگیا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں ہمایوں سعید نے اپنے شوبز کیریئر، ذاتی زندگی اور روحانی سفر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نماز کی پابندی نے ان کی زندگی میں مثبت تبدیلیاں پیدا کی ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ماضی میں وہ بھی دوسرے لوگوں کی طرح کام، کامیابی اور آگے بڑھنے کی دوڑ میں مصروف رہتے تھے، جس کے باعث زندگی میں مقابلے کا رجحان اور دباؤ محسوس ہوتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اب باقاعدگی سے نماز ادا کرنے کی عادت نے انہیں اندرونی سکون فراہم کیا ہے۔ ان کے مطابق وہ اب پہلے کی طرح مقابلے اور پریشانی کے دباؤ میں مبتلا نہیں رہتے اور زندگی کو زیادہ اطمینان کے ساتھ گزار رہے ہیں۔

ہمایوں سعید نے کہا کہ وہ اپنی موجودہ زندگی سے خوش اور مطمئن ہیں اور خود کو ماضی کے مقابلے میں زیادہ پرسکون محسوس کرتے ہیں۔

اداکار کی گفتگو سے یہ پہلو بھی سامنے آیا کہ ان کے لیے روحانی وابستگی اور عبادت زندگی میں سکون اور اطمینان حاصل کرنے کا اہم ذریعہ بن گئی ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More