Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

کاراباؤ کپ میں بڑا اپ سیٹ، فلیٹ ووڈ ٹاؤن نے آرسنل کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے دی

 لاہور: (ویب ڈیسک) انگلش فٹبال کے کاراباؤ کپ میں بڑا اپ سیٹ سامنے آگیا، جہاں لیگ ٹو کی ٹیم فلیٹ ووڈ ٹاؤن نے مضبوط حریف آرسنل کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں 3-5 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

فلیٹ ووڈ ٹاؤن نے اپنے ہوم گراؤنڈ ہائیبری اسٹیڈیم میں آرسنل کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا اور کلب کی تاریخ کی اہم کامیابیوں میں سے ایک حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کی درجہ بندی میں 84 درجوں کا فرق تھا، اس کے باوجود میزبان ٹیم نے مقابلے میں بھرپور مزاحمت کی۔

میچ کے ابتدائی مرحلے میں اس وقت کھیل آٹھ منٹ سے زائد وقت کیلئے روکنا پڑا جب اسٹیڈیم کے اوپر ایک ڈرون دیکھا گیا۔ بعد ازاں مقابلہ دوبارہ شروع ہوا تو دونوں ٹیموں نے گول کرنے کی کوششیں جاری رکھیں۔

میچ کے 21ویں منٹ میں آرون لوپالو بی نے گول کرکے فلیٹ ووڈ ٹاؤن کو برتری دلائی۔ آرسنل نے دوسرے ہاف میں وکٹر گیوکیریس کے گول کی بدولت مقابلہ برابر کردیا، تاہم مقررہ وقت میں مزید کوئی گول نہ ہوسکا اور فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر جا پہنچا۔

مقابلے کے 86ویں منٹ میں آرسنل کو اس وقت بڑا دھچکا لگا جب نوجوان کھلاڑی میکس ڈاؤمن کو مخالف کھلاڑی ہیریسن نیل کے ساتھ ٹکراؤ کے بعد لات چلانے پر ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔ اس کے بعد آرسنل کو دس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنا پڑا۔

پنالٹی شوٹ آؤٹ میں فلیٹ ووڈ ٹاؤن کے گول کیپر جے لنچ نے برونو گیمارائش کی پنالٹی روک کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ کونر ہاؤگھی نے فیصلہ کن پنالٹی اسکور کرکے فلیٹ ووڈ ٹاؤن کی فتح یقینی بنا دی۔

اس کامیابی کے ساتھ فلیٹ ووڈ ٹاؤن نے کاراباؤ کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی، جبکہ آرسنل کو ٹورنامنٹ سے باہر ہونا پڑا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More