Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

نیویارک میں انتخابی عمل متاثر، ووٹنگ مشینوں میں خرابی سے 7 لاکھ ووٹرز کو مشکلات

 واشنگٹن: امریکی ریاست نیویارک کی ویسٹ چیسٹر کاؤنٹی میں انتخابات کے دوران ووٹنگ مشینوں میں تکنیکی خرابی کے باعث پولنگ کا عمل متاثر ہوگیا، متعدد پولنگ اسٹیشنز پر مشینوں نے کام کرنا چھوڑ دیا۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپر بیلٹس اسکین نہ ہونے کی وجہ سے ووٹرز کو ووٹ ڈالنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ کاؤنٹی کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر تکنیکی مسائل رپورٹ ہوئے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس صورتحال سے تقریباً 7 لاکھ ووٹرز متاثر ہوئے، جس کے بعد انتخابی حکام نے شہریوں کو بیلٹ پیپرز ہاتھ سے پُر کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

انتظامیہ کے مطابق ہاتھ سے پُر کیے گئے بیلٹ پیپرز کو محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی اورنج ایمرجنسی بیگز میں جمع کیا جائے گا، جبکہ متبادل ووٹنگ مشینوں کے ذریعے انتخابی عمل بحال کرنے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

نیویارک کے انتخابی حکام نے ووٹرز سے اپیل کی ہے کہ وہ پولنگ اسٹیشنز پر اپنی باری کا انتظار کریں اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔

حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مشینوں میں خرابی کے باوجود کسی ووٹر کا ووٹ ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا اور تمام ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی یقینی بنائی جائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More