لاہور: وفاقی حکومت نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے یومِ پیدائش کے موقع پر 9 نومبر کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا، اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اتوار 9 نومبر کو یوم اقبال کے سلسلے میں ملک بھر میں سرکاری تعطیل ہوگی۔
دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے بھی یوم اقبال کے موقع پر صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق تعطیل کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے تمام ضلعی ایجوکیشن اتھارٹیز کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔