Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

سارہ خان نے دوسری بیٹی رانیہ فلک کا چہرہ پہلی بار مداحوں کو دکھا دیا

 کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے اپنی دوسری بیٹی رانیہ فلک کا چہرہ پہلی مرتبہ منظر عام پر لاتے ہوئے مداحوں کو بیٹی کی مکمل جھلک دکھا دی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ سارہ خان نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے میزبان کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے اپنی نجی زندگی، ازدواجی تعلق اور بچوں کے حوالے سے گفتگو کی۔

پروگرام کے دوران سارہ خان نے بتایا کہ وہ پہلی بار اپنی دوسری بیٹی رانیہ فلک کا مکمل چہرہ دنیا کے سامنے پیش کر رہی ہیں۔ اس موقع پر ننھی رانیہ کی جھلک بھی مداحوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی۔

واضح رہے کہ سارہ خان نے معروف گلوکار فلک شبیر کے ساتھ 2020 میں شادی کی تھی۔ شوبز کی اس مقبول جوڑی کی دو بیٹیاں ہیں، جن کے نام الیانہ فلک اور رانیہ فلک ہیں۔

سارہ خان اور فلک شبیر سوشل میڈیا پر بھی کافی متحرک رہتے ہیں اور اکثر اپنی خاندانی زندگی سے متعلق تصاویر اور ویڈیوز مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے رہتے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More