کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے، جس پر مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے مبارک بادوں کا سلسلہ جاری ہے۔
اداکار امیر گیلانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اسپتال سے ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے بیٹے کی پیدائش کی خوش خبری سنائی۔ ویڈیو میں انہیں نومولود کے کان میں اذان دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
امیر گیلانی نے اپنی پوسٹ میں بیٹے کا نام بھی بتایا اور لکھا کہ ان کے بیٹے کا نام سید ازمر حسین کمال گیلانی رکھا گیا ہے۔ انہوں نے ازمر کے معنی شیر بتاتے ہوئے اپنے بیٹے کو اپنے خاندان کا فخر اور قیمتی خزانہ قرار دیا۔
اداکار نے اپنی پوسٹ میں قرآنِ کریم کی ایک آیت کا ترجمہ بھی شیئر کیا اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے بیٹے کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا۔
اس خوش خبری کے سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں اور شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے جوڑی کے لیے مبارک باد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
[…] نے معروف گلوکار فلک شبیر کے ساتھ 2020 میں شادی کی تھی۔ شوبز کی اس مقبول جوڑی کی دو بیٹیاں ہیں، جن کے نام الیانہ فلک […]