Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

ٹک ٹاکر سامیہ مبارک کو مبینہ پروٹوکول دینے پر ایس ایچ او سمیت 3 پولیس اہلکار عہدوں سے ہٹا دیے گئے

 لاہور: ٹک ٹاکر سامیہ مبارک کو مبینہ طور پر پروٹوکول دینے اور گرفتاری کے بعد چھوڑنے کے معاملے پر ڈیفنس بی پولیس کے ایس ایچ او سمیت تین اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مشہور ٹک ٹاکر ندیم نانی والا کی بہن سامیہ مبارک کو مبینہ طور پر خصوصی رعایت دینے کے معاملے پر پولیس حکام نے کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق ایس ایچ او ڈیفنس بی، محرر اور ایک لیڈی کانسٹیبل کو ان کے عہدوں سے ہٹایا گیا ہے۔ سامیہ مبارک کو مبینہ طور پر بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانے پر روکا گیا تھا، جبکہ اہلکاروں پر اختیارات سے تجاوز اور مبینہ طور پر رقم لے کر ملزمان کو چھوڑنے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ معاملے کی شفاف تحقیقات یقینی بنانے کے لیے تینوں اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹایا گیا ہے، جبکہ انکوائری کی ذمہ داری ایس ایس پی آپریشنز کو سونپ دی گئی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ تحقیقات کے دوران الزامات ثابت ہونے کی صورت میں متعلقہ اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More