اسلام آباد: 23 ویں ایشین ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان ویمنز ٹیم کو سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد قومی ٹیم ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔
سیمی فائنل مقابلے میں ایران نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں دو گیمز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
دوسری جانب پاکستان مینز ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں ہانگ کانگ چائنا کے مدمقابل ہوگی، جہاں قومی ٹیم کی نظریں فائنل میں جگہ بنانے پر مرکوز ہوں گی۔