Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

پاکستان ایشین ٹیم سکواش چیمپئن بن گیا، فائنل میں جنوبی کوریا کو شکست

 اسلام آباد:  پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشین ٹیم سکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا، فیصلہ کن معرکے میں جنوبی کوریا کو شکست دے کر قومی ٹیم نے ایشیا میں اپنی برتری ثابت کردی۔

فائنل مقابلے میں پاکستان نے جنوبی کوریا کے خلاف صفر کے مقابلے میں دو میچز سے کامیابی حاصل کی، دونوں سنگلز مقابلوں میں پاکستانی کھلاڑی حریفوں پر حاوی رہے۔

پاکستان کی جانب سے نور زمان اور عاصم خان نے اپنے اپنے مقابلے جیت کر قومی ٹیم کی فتح یقینی بنائی اور پاکستان کو ایشین چیمپئن کا تاج پہنا دیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] نے کہا کہ علامہ اقبال نے ایک ایسے پاکستان کا تصور پیش کیا تھا جہاں انصاف، مساوات، بھائی چارے اور […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More