Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

تھل جیپ ریلی: سٹاک کیٹیگری کا ٹائٹل ربنواز جوئیہ نے جیت لیا

 مظفرگڑھ:   تھل جیپ ریلی کے سٹاک کیٹیگری کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے، ربنواز جوئیہ نے شاندار ڈرائیونگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

مظفرگڑھ میں ہونے والی تھل جیپ ریلی کے سٹاک کیٹیگری مقابلوں میں ربنواز جوئیہ نے مقررہ ٹریک 2 گھنٹے 21 منٹ اور 46 سیکنڈ میں مکمل کرکے سب سے پہلے اختتامی لائن عبور کی۔

مقابلے میں سرانجام خان نے 2 گھنٹے 26 منٹ اور 32 سیکنڈ کے ساتھ دوسری جبکہ فلک شیر بلوچ نے 2 گھنٹے 33 منٹ اور 59 سیکنڈ میں ٹریک مکمل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More