پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے چینی سرمایہ کاروں کے وفد نے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی، جس میں صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع اور مشترکہ منصوبوں کے امکانات پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ارباب زرک بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا معدنی وسائل اور قدرتی ذخائر سے مالا مال ہے، جہاں معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع دستیاب ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چینی سرمایہ کار صوبے میں قائم اکنامک زونز سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جبکہ خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کرنے والے چینی سرمایہ کاروں کو حکومت کی جانب سے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے قابل عمل تجاویز تیار کرنے اور مشترکہ منصوبوں پر عملی پیش رفت کی ضرورت ہے۔
[…] بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین ایشیا پیسیفک خطے میں معاشی تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم […]