بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کو عالمی طاقتوں کی محاذ آرائی کا مرکز نہیں بننا چاہیے، تنازعات کے حل کے لیے سفارتی ذرائع اختیار کیے جائیں۔
بیجنگ میں عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے ملاقات کے دوران شی جن پنگ نے کہا کہ چین مشرقِ وسطیٰ میں امن و استحکام کی بحالی کے لیے عرب ممالک کے ساتھ تعاون اور رابطہ کاری بڑھانے کے لیے تیار ہے۔
چینی صدر کا کہنا تھا کہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو ترجیح دی جانی چاہیے۔
ملاقات میں شی جن پنگ نے چین اور عمان کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات اور بڑھتے ہوئے سیاسی اعتماد کو سراہتے ہوئے دونوں ممالک کی اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ چین عمان سمیت عرب ممالک کے ساتھ قریبی روابط برقرار رکھتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔
[…] نے کہا کہ چینی سرمایہ کار صوبے میں قائم اکنامک زونز سے فائدہ اٹھا […]