Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

روس اور یوکرین کی ایمرجنسی الرٹ ایپس ہیک، شہریوں کو جعلی انتباہات موصول

 ماسکو، کیف: روس اور یوکرین کے ہنگامی انتباہی نظام مبینہ سائبر حملوں کی زد میں آ گئے، دونوں ممالک کی الرٹ ایپس پر جعلی پیغامات جاری ہونے سے شہریوں میں تشویش پھیل گئی۔

روسی وزارتِ ہنگامی حالات نے تصدیق کی ہے کہ اس کی ایمرجنسی الرٹ ایپ پر بڑے پیمانے پر سائبر حملہ کیا گیا، جس کے ذریعے حملہ آور جعلی اطلاعات بھیجنے کی صلاحیت حاصل کر سکتے تھے۔ تاہم وزارت نے واضح کیا کہ ملک کا عوامی ہنگامی انتباہی نظام معمول کے مطابق فعال ہے۔

رپورٹس کے مطابق روسی ایپ پر ایک جعلی پیغام جاری کیا گیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ یوکرین نے روس کے تمام علاقوں کی جانب جوہری ہتھیاروں سے لیس ڈرون روانہ کر دیے ہیں۔ پیغام میں شہریوں کو تین ہفتوں کے لیے خوراک اور دیگر ضروری اشیا ذخیرہ کرنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت بھی کی گئی۔

یہ واقعہ یوکرین کی فضائی حملوں سے متعلق الرٹ ایپ پر جعلی انتباہات جاری ہونے کے بعد سامنے آیا۔ یوکرینی حکام نے اس سائبر حملے کا الزام روس پر عائد کرتے ہوئے شہریوں کو خبردار کیا کہ ایپ پر موصول ہونے والے غیر معمولی اور مشکوک پیغامات پر عمل نہ کریں۔

دونوں ممالک میں جعلی اطلاعات کے باعث عوام میں خوف و ہراس پیدا ہوا، تاہم حکام کے مطابق اصل ہنگامی انتباہی نظام بدستور کام کر رہے ہیں۔

دریں اثنا متعلقہ ادارے نے یوکرین کی فضائی خطرے سے آگاہ کرنے والی ایپ پر ظاہر ہونے والے جعلی انتباہات کے اسکرین شاٹس بھی جاری کیے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More