Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

آزاد تجارت اور معاشی تعاون ایشیا پیسیفک کی ترقی کیلئے ناگزیر ہیں: شی جن پنگ

بیجنگ: چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین ایشیا پیسیفک خطے میں معاشی تعاون کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور تمام ممالک کے ساتھ مل کر مشترکہ ایشیا پیسیفک کمیونٹی کی مضبوط بنیادیں استوار کرنا چاہتا ہے۔

شنجن میں 33ویں اپیک اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شی جن پنگ نے کہا کہ خطے کی ترقی اور معاشی بحالی کے لیے آزاد تجارت اور اقتصادی انضمام بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ ایشیا پیسیفک کمیونٹی کی تعمیر کے ذریعے ترقی کا ایک نیا باب رقم کیا جا سکتا ہے۔

چینی صدر نے رکن ممالک پر زور دیا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کو آسان بنانے، ڈیجیٹل نظام کو جدید بنانے اور معاشی سرگرمیوں کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ علاقائی روابط کے فروغ کے لیے بنیادی ڈھانچے کے نیٹ ورکس کو بہتر بنانا، پالیسیوں اور ضوابط میں ہم آہنگی پیدا کرنا اور عوامی سطح پر تبادلوں کو وسعت دینا ضروری ہے۔

شی جن پنگ نے جدت طرازی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی تعمیر اور مصنوعی ذہانت کے وسیع پیمانے پر استعمال کے لیے مشترکہ کوششیں تیز کرنا ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ توانائی اور غذائی تحفظ، سرحد پار انسدادِ بدعنوانی اور ماحول دوست معیشت کی طرف منتقلی ایسے شعبے ہیں جہاں علاقائی ممالک کو تعاون بڑھانا چاہیے۔

چینی صدر نے مزید کہا کہ پائیدار ترقی کے لیے عوامی فلاح و بہبود میں بہتری اور انسانی وسائل پر سرمایہ کاری بڑھانا بھی ناگزیر ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More