گوجرانوالہ: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 77 گوجرانوالہ میں ضمنی انتخاب کے دوران مبینہ طور پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کو الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کر دیا۔
ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات کو مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی انتخابی مہم میں شرکت کرنے پر نوٹس بھجوایا گیا ہے۔ انہیں 8 نومبر صبح 11 بجے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سید باسط علی کے مطابق انتخابی مہم پر پابندی کے دوران شرکت کرنے پر عطاء اللہ تارڑ کو الیکشنز ایکٹ 2017 کے سیکشن 182 کے تحت بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراء کی انتخابی مہم میں شرکت انتخابی ضابطہ اخلاق کے پیراگراف 18 اور 41 کی خلاف ورزی ہے۔
نوٹس میں وفاقی وزیر کو مقررہ وقت پر پیش ہو کر اپنا جواب جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، بصورت دیگر عدم پیشی کی صورت میں دستیاب ریکارڈ کی روشنی میں کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
[…] الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے انتخابی عمل میں تاخیر پر سخت برہمی […]