Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی، دھوئیں سے 2 ورکرز متاثر، ہسپتال منتقل

 فیصل آباد:   چک جھمرہ میں واقع ایف آئی ڈی ایم سی کی الرحمان کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث دو مزدور متاثر ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق فیکٹری میں زائلین کیمیکل کے ڈرموں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی فائر فائٹنگ ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک کنال پر مشتمل کھلے احاطے میں لگی آگ پر قابو پالیا۔

آتشزدگی کے نتیجے میں پھیلنے والے زہریلے کیمیائی دھوئیں سے 22 سالہ ارمان اور 35 سالہ عدیل متاثر ہوئے، جنہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا تھا۔ ریسکیو اہلکاروں نے دونوں ورکرز کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال چک جھمرہ منتقل کردیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے، جبکہ آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب فیکٹری کے چیف ایگزیکٹو کے مطابق کیمیکل ڈرموں کے قریب سے گزرنے والی بجلی کی تاروں میں ممکنہ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہو سکتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More