Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو شکست دے دی

مسقط: پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ کے اہم مقابلے میں روایتی حریف بھارت کو 3 وکٹوں سے ہرا کر شاندار کامیابی حاصل کرلی، حمزہ ظہور نے ناقابل شکست سنچری بنا کر فتح میں مرکزی کردار ادا کیا۔

مسقط میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے بھارت کی جانب سے دیا گیا 209 رنز کا ہدف 48.1 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی اور محض 61 رنز پر 5 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے، تاہم حمزہ ظہور نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 108 گیندوں پر ناقابل شکست 100 رنز بنائے اور ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا۔

ان کا بھرپور ساتھ حسنین عباس در نے دیا، جنہوں نے 38 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان اہم شراکت نے پاکستان کی جیت کی راہ ہموار کی۔

اس سے قبل بھارتی انڈر 19 ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 46.3 اوورز میں 208 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔ ارجن راجپوت نے 107 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، تاہم دیگر بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔

پاکستان کی جانب سے علی رضا، رضوان اللہ اور نقاب شفیق نے تین، تین وکٹیں حاصل کرکے بھارتی بیٹنگ لائن کو محدود رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔

حمزہ ظہور کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس کامیابی کے بعد پاکستان گروپ اے میں مسلسل دوسری فتح کے ساتھ 4 پوائنٹس حاصل کرکے سرفہرست آگیا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
2 تبصرے
  1. […]  آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں تیسرے ورلڈ کلچر فیسٹیول کی تقریبات اور […]

  2. […] میں پاکستان، ایران، بھارت اور میزبان نائیجیریا کی ٹیمیں شریک ہیں، جبکہ قومی ٹیم […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More