Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

قرآنی آیت والا ہار پہننے پر کرینہ کپور مشکل میں پھنس گئیں، اداکارہ کو قانونی نوٹس جاری

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کو گلے میں قرآنی آیت کندہ ہار پہننے پر قانونی نوٹس بھجوا دیا گیا، جس میں تصاویر سوشل میڈیا سے ہٹانے اور غیرمشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مدھیہ پردیش کانگریس کے ترجمان عباس حفیظ نے اداکارہ کرینہ کپور اور ان کی اسٹائلسٹ ریحا کپور کو قانونی نوٹس ارسال کیا ہے۔

یہ تنازع اس وقت سامنے آیا جب کرینہ کپور نے دیوالی کے موقع پر روایتی لباس میں اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ تصاویر میں اداکارہ کے گلے میں موجود زمرد کے ہار پر آیت الکرسی کندہ تھی۔

عباس حفیظ نے اپنے نوٹس میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ قرآن پاک کی آیات کو فیشن اور زیبائش کے لیے استعمال کرنے سے مذہبی جذبات مجروح ہو سکتے ہیں۔

قانونی نوٹس کے ذریعے مطالبہ کیا گیا ہے کہ متنازع تصاویر فوری طور پر سوشل میڈیا سے ہٹائی جائیں اور اس معاملے پر عوامی سطح پر غیرمشروط معافی مانگی جائے۔

عباس حفیظ نے خبردار کیا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ پولیس یا عدالت سے رجوع کریں گے۔

دوسری جانب کرینہ کپور اور ان کی اسٹائلسٹ ریحا کپور کی جانب سے تاحال قانونی نوٹس پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More