Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

پنجاب کے نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری، آئی ٹی انٹرن شپ میں ماہانہ 50 ہزار روپے وظیفہ

لاہور:   پنجاب حکومت نے نوجوان گریجویٹس کو آئی ٹی کے شعبے میں تربیت اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے سی ایم آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا تیسرا مرحلہ شروع کرنے کی تیاری کرلی، جبکہ نئے مرحلے کے لیے رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا کہ نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم اور خودمختار بنانا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سی ایم آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کے تحت اب تک ہزاروں نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں تربیت فراہم کی جاچکی ہے۔ چار ماہ کے اس پروگرام میں شریک ہر انٹرن کو پنجاب حکومت کی جانب سے ماہانہ 50 ہزار روپے وظیفہ بھی دیا گیا۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پروگرام کے تیسرے مرحلے سے مزید گریجویٹس کو جدید آئی ٹی مہارتیں سیکھنے اور اپنے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کا موقع ملے گا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی حکومت محض دعوؤں کے بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔ نوجوانوں کو ہنرمند، بااختیار اور معاشی طور پر خودمختار بنانا ہی ترقی کرتے پنجاب کا بنیادی وژن ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
2 تبصرے
  1. […] معاہدے کے تحت پنجاب سے 555 ارب روپے، سندھ سے 263 ارب روپے، خیبرپختونخوا سے 157 […]

  2. […] اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف دو روزہ دورے پر آزاد کشمیر کی خوبصورت […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More