Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

معروف بھارتی اداکارہ موشومی چٹرجی پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا، شوہر انتقال کرگئے

 ممبئی: (ویب ڈیسک) ہندی اور بنگالی فلموں کی معروف اداکارہ موشومی چٹرجی کے شوہر اور سینئر فلم پروڈیوسر جیانتا مکھرجی علالت کے باعث انتقال کرگئے، ان کی عمر 70 برس سے زائد تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سینی ایمپلائز کے صدر بی این تیواڑی نے جیانتا مکھرجی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ شام ممبئی کے علاقے کھار میں واقع اپنی رہائش گاہ پر انتقال کرگئے۔ وہ عمر رسیدگی سے متعلق طبی مسائل کا شکار تھے۔

جیانتا مکھرجی معروف گلوکار اور موسیقار ہیمنت کمار کے صاحبزادے تھے۔ انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری میں بطور پروڈیوسر کام کیا اور ’’مذاق‘‘ (1975ء)، ’’دو لڑکے دونوں کڑکے‘‘ (1979ء) اور ’’بیوی اور مکان‘‘ سمیت متعدد فلمیں بنائیں۔ ان کی ابتدائی دو فلموں میں اہلیہ موشومی چٹرجی نے بھی اہم کردار ادا کیے تھے۔

وہ 1992ء میں نشر ہونے والے ٹیلی ویژن ڈرامے ’’تلاش‘‘ سے بھی وابستہ رہے۔ ان کے انتقال پر فلمی حلقوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

جیانتا مکھرجی سوگواروں میں اہلیہ موشومی چٹرجی اور بیٹی میگھا مکھرجی کو چھوڑ گئے ہیں۔ ان کی بڑی بیٹی پائل مکھرجی 2019ء میں 45 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
1 تبصرہ
  1. […] دور کے شاہانہ ملبوسات سے متاثر اداکارہ کا عروسی انداز فیشن شو میں نمایاں رہا، جبکہ ان کی ریمپ […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More