Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

درفشاں سلیم کا شاہانہ برائیڈل لک، ریمپ واک نے مداحوں کی توجہ حاصل کر لی

 کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے عروسی لباس میں ریمپ پر جلوے بکھیر کر فیشن کے دیوانوں کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔

اداکارہ نے معروف فیشن ڈیزائنر کنول ملک کے برائیڈل فیشن شو ’’زیب النساء‘‘ میں بطور شو اسٹاپر شرکت کی، جہاں ان کی شاہانہ انٹری اور پُراعتماد ریمپ واک نے حاضرین کی توجہ حاصل کر لی۔

درفشاں سلیم نے گہرے سرخ رنگ کا خوبصورت عروسی جوڑا پہن رکھا تھا، جس پر سنہری کڑھائی اور نفیس نقش و نگار نے لباس کو مزید دلکش بنا دیا۔

مغلیہ دور کے شاہانہ ملبوسات سے متاثر اداکارہ کا عروسی انداز فیشن شو میں نمایاں رہا، جبکہ ان کی ریمپ واک نے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔

فیشن شو کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں، جہاں مداح درفشاں سلیم کے روایتی عروسی انداز، لباس اور دلکش شخصیت کی خوب تعریف کر رہے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More