Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

مریم نواز کا بڑا فیصلہ، سولر پینل سکیم کا دائرہ بڑھا کر ایک لاکھ گھرانوں تک پھیلانے کی منظوری

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سی ایم سولر پینل سکیم کے دوسرے مرحلے کی منظوری دیتے ہوئے مستحق افراد کے لیے سولر پینلز کی تعداد 90 ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ کرنے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعلیٰ نے چولستان میں 5 ہزار سولر پینلز کی فراہمی کے پائلٹ منصوبے کی بھی منظوری دی، جبکہ ستھرا پنجاب پروگرام کے اشتراک سے سالڈ ویسٹ کو توانائی اور بائیو فیول میں تبدیل کرنے کے منصوبے کی تیاری کا حکم دیا۔

مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں بڑے ہسپتالوں کے انرجی آڈٹ اور بجلی کی ضروریات کے مطابق الیکٹرک پینلز کی تنصیب کی ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

اجلاس میں 3 ہزار ٹن ویسٹ سے انرجی پیدا کرنے کے پائلٹ منصوبے کی اصولی منظوری دی گئی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ سی ایم سولر پینل سکیم کے پہلے مرحلے میں ساڑھے تین لاکھ سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، جبکہ 89 ہزار 869 افراد کو سولر پینلز فراہم کیے گئے، جس سے ان کے بجلی کے بلوں میں تقریباً ایک تہائی کمی ہوئی۔

بریفنگ میں اینیمل، ایگری اور سالڈ ویسٹ سے بائیو انرجی اور بائیو فیول کی پیداوار کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ ننکانہ میں فصلوں کی باقیات سے بائیو ریفائنری منصوبے اور پنجاب میں کمرشل و کمیونٹی سطح پر بائیو گیس پلانٹس کے قیام پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ چولستان میں 40 مقامات پر واٹر سپلائی سکیموں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کی اصولی منظوری دی گئی ہے، جبکہ پنجاب کے 76 سکول پہلے ہی پائلٹ منصوبے کے تحت سولر انرجی پر منتقل کیے جا چکے ہیں۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More