Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

ایران کے نئے زیرِ زمین میزائل سٹی کی ویڈیو جاری، پاسداران انقلاب کے سربراہ کا اہم بیان

 تہران: ایران نے اپنے نئے زیرِ زمین میزائل سٹی کی ویڈیو جاری کردی، ایرانی میڈیا کے مطابق ویڈیو میں جدید میزائل نظام اور ڈبل لانچر بھی دکھایا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف میجر جنرل احمد وحیدی نے پہلی مرتبہ زیرِ زمین میزائل سٹی کا دورہ کیا، جہاں انہیں میزائل تنصیبات اور دفاعی نظام سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر احمد وحیدی نے کہا کہ دشمن کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے، یہ محض آغاز ہے، دشمن کو پہلے سے کہیں زیادہ ذلت اور رسوائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حق کی فتح اور باطل کی شکست واضح ہو کر رہے گی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More