Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

امریکی محکمہ زراعت پر سائبر حملہ، کسانوں کے امدادی پروگرام ایک ہفتے سے زائد عرصے سے معطل

 واشنگٹن: امریکی محکمہ زراعت پر سائبر حملے کے باعث اہم کمپیوٹر سسٹمز متاثر ہوگئے، جس کے نتیجے میں کسانوں کے لیے زرعی امدادی پروگرام ایک ہفتے سے زائد عرصے سے تعطل کا شکار ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سائبر سکیورٹی کی خلاف ورزی کے بعد کسانوں کی مالی ادائیگیوں اور فصلوں کی انشورنس سے متعلق نظام بھی متاثر ہوئے ہیں، جس سے زرعی شعبے سے وابستہ افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سائبر حملے کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت محکمہ زراعت کی متعدد ایپلی کیشنز بند کردی گئیں، جس کے باعث زرعی امداد، مالی ادائیگیوں اور فصلوں کی انشورنس سمیت مختلف خدمات کی فراہمی متاثر ہوئی۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سائبر حملے کے بعد کیے گئے حفاظتی اقدامات کے نتیجے میں کسی قسم کا ڈیٹا ضائع نہیں ہوا۔

حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ محکمہ زراعت کے بیشتر پروگرام جلد بحال کردیئے جائیں گے، تاہم نظاموں کی مکمل بحالی تک کسانوں کو بعض خدمات کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More