راولپنڈی: پاکستان کے میڈیم فاسٹ بولر محمد عباس رواں سال ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولر بن گئے۔
محمد عباس نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں اور ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا، جس پر انہیں مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز قرار دیا گیا۔
دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں محمد عباس نے مجموعی طور پر 8 وکٹیں حاصل کیں، جس کے بعد رواں سال 14 اننگز میں ان کی وکٹوں کی تعداد 39 ہوگئی۔
رواں سال سب سے زیادہ ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے بولرز کی فہرست میں انگلینڈ کے جوش ٹنگ 33 وکٹوں کے ساتھ دوسرے جبکہ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک 32 وکٹیں لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔