Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا اختتام، مہمان کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیہ

راولپنڈی: سری لنکن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے اختتام پر مہمان ٹیم کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں ٹیسٹ سکواڈ کے کھلاڑیوں، ٹیم آفیشلز اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر نوید اکرم چیمہ نے سری لنکن کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کو یادگاری تحائف پیش کیے۔

سری لنکن کھلاڑیوں اور آفیشلز نے دورہ پاکستان کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کیے گئے انتظامات اور شاندار مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ سری لنکن ٹیم نے دورہ پاکستان کے دوران تین ٹی 20 میچز، دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز اور سہ ملکی ون ڈے سیریز میں حصہ لیا۔

مہمان ٹیم آج دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہوگی۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More