Dailyitlaeaam
Chief editor Umer

بھارت میں فوجی مشق کے دوران افسوسناک حادثہ، ٹینک تلے آکر 2 اہلکار ہلاک

ہسار: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست ہریانہ میں معمول کی فوجی مشق کے دوران پیش آنے والے حادثے میں ٹینک کی زد میں آکر دو بھارتی فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ضلع ہسار کے گاؤں بھوجراج کے قریب پیش آیا، جہاں تقریباً 32 ٹینک فوجی مشق میں حصہ لے رہے تھے اور کچھ اہلکار زمین پر مختلف پوزیشنز پر تعینات تھے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ٹینکوں کی نقل و حرکت کے دوران گرد و غبار کا شدید طوفان اٹھا، جس سے حد نگاہ انتہائی کم ہوگئی۔ اسی دوران ایک ٹینک کا ڈرائیور زمین پر موجود دو اہلکاروں کو نہ دیکھ سکا اور ٹینک ان پر چڑھ گیا۔

حادثے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت نائیک منیش کمار اور نائیک انکش کمار کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں کا تعلق بھارتی ریاست اترپردیش سے تھا۔

پولیس حکام کے مطابق دونوں اہلکاروں کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر ہسار کے ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ڈاکٹروں نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

واقعے کی اطلاع اعلیٰ فوجی حکام کو دے دی گئی ہے جبکہ دونوں اہلکاروں کا پوسٹ مارٹم بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔

فوجی اور پولیس حکام کی جانب سے حادثے کی وجوہات اور حالات کا تعین کرنے کے لیے مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

شاید آپ یہ بھی پسند کریں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More